لمبے اور گھنے بال چاہتے ہیں تو یہ 4 کام نہ کریں


مرد ہوں یا خواتین، دونوں اپنے بالوں کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتے ہیں اور ہمیشہ اسی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کہ کہیں ان کے بالوں کو کوئی نقصان
نہ پہنچے جائے۔  جس سے بچنے کے لئے وہ مختلف جتن میں مصروف رہتے ہیں ۔  ھم بتاتے ہیں۔ کچھ ایسے نایاب نسخے جس کی مدد سے آپ اپنے بالوں کو  گرنے ، ٹوٹنے اور خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

بالوں کو تولیے سے خشک نہ کریں:


 نہانے کے بعد اکثر مرد و خواتین اپنے بالوں کو تولیے سے خشک کرتے ہیں لیکن یہ بلکل غلط طریقہ ہے۔ بالوں کو تولیے سے خشک کرنے پر بال زیادہ رفتار سے ٹوٹتے ہیں۔  گیلے بالوں کو تولیے سے خشک کرنے پر بالوں کی جڑوں میں شدید رگڑ پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے کنارے متاثر ہوتے ہیں۔ اگر غلطی سے آپ نے اپنے بالوں کو تولیے سے رگڑ ہی لیا ہے تو ہلکا سا پانی بالوں میں لگائیں۔ اس کے علاوہ  گیلے بالوں میں کنگھی کرنے سے بھی گریز کریں، اس سے بھی بال ٹوٹتے ہیں۔

بالوں کو زیادہ نہ دھوئیں :

ملازمت پیشہ افراد اپنے بالوں کو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دھوتے ہیں کیونکہ دھول مٹی کے باعث بال جلدی خراب ہوجاتے ہیں جب کہ یہ افراد بالوں کی نشوونما کےلیے سب سے ضروری چیز یعنی تیل کا استعمال یا تو کرتے ہی نہیں یا پھر بہت کم مقدار میں کرتے ہیں، لہٰذا بالوں کو باربار دھونے کے بجائے رات کو سونے سے پہلے بالوں پر تیل کا استعمال کیجئے ۔

بالوں کےبڑھنے کا انتظار کریں پھر کٹوائیں: 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کو کٹوانے کا انحصار ان کی اقسام پر ہوتا ہے۔ کچھ بال قدرتی طور پر ہلکے ہوتے ہیں اور کم رفتار سے بڑھتے ہیں جبکہ کچھ بال موٹے ہوتے ہیں اور ان کے بڑھنے کی رفتار تیز ہوتی ہے۔
لہٰذا بالوں کو اس وقت کٹوائیں جب وہ تھوڑے زیادہ بڑے ہوجائیں، ورنہ بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بالوں کی بہت زیادہ تراش خراش نہ کیجئے: 

مرد حضرات، خاص طور پر نوجوان   طبقہ بالوں کی اسٹائلنگ کے معاملے میں بہت حساس  دکھتےہیں اور بالوں کو مختلف اسٹائل دینے کےلیے جیل اور ہیر اسپرے وغیرہ کثرت سے استعمال کرتے ہی جو کہ بالوں کو برباد کردیتا ہے ، لہذا اس طرح کی  چیزوں کے استعمال سے گریز کیجئے  تاکہ بالوں کو نقصانات سے بچایا جائے ۔

:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru