لندن:
برطانیہ میں دکاندار کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 7 لاکھ پاؤنڈ منتقل ہوگئے جس میں سے اُس نے دو لاکھ پاؤنڈ خرچ کرڈالے تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔
برطانیہ کے شہر لیسیسٹر سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 7 لاکھ برطانوی پاؤنڈ منتقل ہوگئے، یہ رقم اکتوبر 2014 سے اکتوبر 2016 کے درمیان منتقل ہوئی جو اے ٹی ایم کمپنی ’ڈی سی پے منٹس‘ کی جانب سے ایک وولورہیمپٹن کے ایک جواخانہ (کیسینو) کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونا تھی۔
کمپنی کی جانب سے ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے یہ تمام رقم 2 سال تک سندیپ سنگھ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی اور اس نے واقعے کی رپورٹ درج کی نہ بینک کو اطلاع دی بلکہ وہ خاموشی سے یہ رقم خرچ کرتا رہا۔
سندیپ سنگھ نے اس رقم سے ایک گھر خریدا اور 80 ہزار پاؤنڈ رقم اپنے آبائی ملک بھارت بھی بھیجی تاہم رقم بھیجنے والے کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے واقعے کی رپورٹ پولیس میں درج کی جس کے بعد سندیپ سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اس کا بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیا جس میں اس وقت 5 لاکھ پاؤنڈ کی رقم موجود تھی۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے سندیپ سنگھ کو جرم کی پاداش میں ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر یہ رقم آپ کی نہیں تھی اس لیے آپ کو فوری طور پر بینک کو بتانا چاہیے تھا۔
No comments:
Post a Comment
Topper Guru