فیس بک صارفین کیلئے ”سکرین شیئرنگ“ فیچر متعارف


 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرایاہے۔فیس بک صارفین اب فیس بک لائیو کے دوران اپنی سکرین شیئر کر سکیں گے۔ اس سے پہلے صارفین سکرین شیئرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی سافٹ وئیرز کا استعمال کرتے تھے لیکن اب
جب صارفین فیس بک پر لائیو ہونگے تو انہیں سکرین شیئر کا آپشن بھی ملے گا۔ اس بٹن کو کبھی بھی پریس کر کے آپ اپنی سکرین شیئر کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین چاہیں تو آڈیو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو فی الحال صرف کروم میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایک ایکسٹینشن فیس بک سکرین شیئرنگ کی ضرورت پڑتی ہے، جو صرف کروم کے لیے ہی دستیاب ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جلد ہی فائر فاکس کےلیے بھی یہ فیچر جاری کر دیا جائے۔

:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru