سپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے پارلیمانی رہنماﺅں کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس 31 اکتوبر کو دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے یہ اجلاس حکومتی درخواست پر طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جس میں 2017ءکی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جائے گا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئی مردم شماری کے نتائج کے بعد ملک بھر میں انتخابی حلقہ بندیوں پر مشاورت کے لئے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے دعوت نامے بھی ارسال کردئیے گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، وفاقی وزیرزاہد حامد، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سید نوید قمر، مخدوم شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر فاروق ستار کواجلاس میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن، غوث بخش مہر، محمود خان اچکزئی، صاحبزادہ طارق اللہ، وفاقی وزیر غلام مصطفی جتوئی، حاجی غلام احمد بلور، چوہدری پرویز الہی، آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، شیخ رشید احمد، ناصر خان، اعجاز الحق، سردار کمال خان بنگلزئی اور افتخار الدین کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے

:: Topper Guru ::

No comments:

Post a Comment

Topper Guru