وزارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی صدارت بھی گئی،نوازشریف کی نااہلی پکی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے لیے نا اہل شخص سیاسی جماعت کا عہدیدار بننے کے لیے بھی نااہل ہوگا ، اپوزیشن نے انتخابات بل 2017میں ترمیم کا مشترکہ بل تیار کرلیا ، (آج) پیر کوسینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹ کے ایجنڈے کے مطابق
اپوزیشن کی جانب سے انتخابات بل میں ترمیم کا مشترکہ بل پیش کیا جائے گا۔انتخابات بل کی شق 203میں ترمیم تجویز کی گئی ہے کہ ترمیم کسی نااہل شخص کے پارٹی سربراہ یا عہدیدار بننے سے متعلق ہے۔ترمیمی بل میں کہا گیا کہ جو شخص پارلیمنٹ کا رکن بننے کیلئے نااہل ہو، اسے کسی جماعت کا سربراہ یا عہدیدار بننے کیلئے بھی نااہل قرار دیا جائے۔ترمیمی بل پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کیا جائیگا۔



:: Topper Guru ::

No comments:

Post a Comment

Topper Guru