بالوں اور جلد کے لئے السی کےاستعمال کےٹوٹکے


السی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہے۔ السی کے چھوٹے چھوٹے بیج نہ صرف بطور غذابے حد فائدے مند ہیں بلکہ یہ جلد اور بالوں پر استعمال کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہیں۔ اس کا استعمال کرنے
کے بعد ہمیں یقین ہے کہ آپ کو کبھی پارلر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ السی سے ہو نے والے اسکن اور ہیئڑ ٹریٹمنٹ کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

۔ہیر جیل

ایک چوتھائی کپ السی ایک کپ پانی میں ڈال دیں ۔ رات بھر السی کو بھیگا رہنے دیں ۔ ایک پین میں اس مکسچر کو درمیانی آنچ پر پکائیں ۔جب اچھی طرح کھول جائے تو لیونڈر آئل کے قطرے ڈال دیں ۔ ٹھنڈا ہوجائے تو ڈبے میں ڈال کر فرج میں رکھ دیں ۔ یہ جیل گھنگریالے بالوں کی اسٹائلنگ کے لئے بہت اچھا ہے۔ البتہ ہر قسم کے بالوں پر اس کا استعمال کیا جا سکتاہے۔

۔سر کی خشکی

خشکی دور کرنے کے لئے نہانے سے سے آدھا گھنٹہ پہلے السی کا تیل لگائیں ۔ اس کا باقائدہ استعمال نہ صرف سر کی خشکی دور کرتاہے بلکہ بالوں کو بھی مضبوط اور چمکدار بناتا ہے ۔

۔السی سے فیشل

2کھانے کے چمچ شہد میں 1چائے کا چمچ لیمبو کا رس اور1 کھانے کا چمچ السی کا تیل ملا دیں۔ ا سے چہرے پر براہ راست لگائیں ۔ یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے ۔ اس سے چہرے پر روزانہ مساج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے جلد کی خشکی اور کیل مہاسےجیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں ۔

۔اسکن الرجی

جن کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے انہیں خشکی یا زیادہ میک اپ کے استعمال سے جلد پر الرجی ہو جاتی ہے ۔ ایسے میں کوکو بٹر اور السی کا تیل ملا کر الرجی والی جگہ پر لگائیں ۔ اس جیل سے بدبو نہیں آتی اور یہ الرجی کو دور کردیتا ہے ۔

۔اسکرب

دہی، شہد اور السی پائوڈر کو ہم وزن ملا کر مکسچر بنا لیں ۔ اس سے 10منٹ تک اسکن کو اسکرب کریں اور پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد پر سے مردہ خلیات جھڑ جاتے ہیں اور جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔

۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے

سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے روزانہ سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد السی کا تیل لگائیں ۔ ایک ہی ہفتے میں حلقے غائب ہونے لگیں گےاور آنکھوں کے گرد کی جلد نرم و چمکدار ہو جائے گی ۔

:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru