قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سماعت کل تک ملتوی کردی ملتان میں سیشن جج چوہدری امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور
ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نامزد ملزم ہیں اورعبوری ضمانت پرہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پولیس سے تعاون کیا ہے عدلیہ سے بھی کریں گے، عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
No comments:
Post a Comment
Topper Guru