شہبازشریف اور حمزہ شہبا ز سے ملاقات،تقسیم کی باتیں،مریم نواز نے وضاحت کردی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ شریف خاندان میں تقسیم کی خواہش رکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد
اپنے ایک ٹویٹرپیغام میں مریم نواز نے کہاکہ بھائی حمزہ شہبازاور سلما نشہبازسمیت فیملی ممبرا ن سے ملاقات کے دوران اچھی گفتگوہوئی جبکہ چچا شہبازشریف نے بڑی محبت کے ساتھ چائے پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ہونے والی چے مگوئیوں پر حیران ہوں جہاں شریف خاندان میں تقسیم کی باتیں ہوتی ہیں ۔وہ لوگ جو معاملات کو تنگ گلی میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔



:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru