ویڈیوکالز کی سہولت میں نیا انقلاب، واٹس ایپ کا زبردست فیچر منظر عام پر آگیا


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اب صارفین کیلئے ویڈیو کال کے بعد گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر
میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔اس فیچر سےناصرف وائس کال پر ایک سے زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورڑن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے کئی فیچرز میں اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس میں، اسٹوری اسٹیٹس، کلر اسٹیٹس فیچرز ایموجیز اور دیگر شامل ہیں۔


:: Topper Guru ::

No comments:

Post a Comment

Topper Guru