احتساب عدالت میں پیشی،نوازشریف کی پاکستان واپسی کا معاملہ کیا طے پایا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آئندہ کچھ روز میں
لندن سے پاکستان واپسی متوقع ہے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آ جائیں گے اور آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ گلے کے کینسر کیوجہ سے لندن میں زیر علاج ہیں، میاں محمد نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آ گئے تھے اور احتساب عدالت بھی پیش ہوئے تھے مگر ان کی اہلیہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ واپس لندن چلے گئے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آئندہ چار سے پانچ روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے اور احتساب عدالت میں ہونے والی آئندہ ہفتے سماعت پر پیش ہوں گے



:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru