راولپنڈی / کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن حسنین سمیت 4 فوجی جوان شہید جبکہ 3
زخمی ہوگئے ہیں،کرم ایجنسی میں پاک فوج کے چاروں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ،شہدا کی میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں فوجی جوانوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دبئی میں آرمی چیف کی عرب دنیا کے اس اہم ترین حکمران سے ملاقات جو نواز شریف سے ملنا پسند نہیں کرتا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی خاندان کو دہشتگردوں سے بازیاب کرانے والی پارٹی کے جوان علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت چار جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل شامل ہیں جبکہ نائیک انور، سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Topper Guru