معیشت اور سیکورٹی کی بہتری اولین ترجیح ، استعفے کا فیصلہ : اسحاق ڈار


 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر نے والی معاشی قوت بن کر سامنے آیا ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر ہیں اس لئے زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔
ملک میں جی ڈی پی میں اضافہ ہوا جبکہ ہماری حکومت کے 4سال میں فی کس آمدنی1300سے ڈالر سے بڑھ کر1629ڈالر ہوگئی ہے۔ اپنے دور میں 480ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کئے ، حکومت اپنے اخراجات کومانیٹرکررہی ہے اور شرح نمو سے معیشت اور سیکیورٹی کو مستحکم کریں گے۔میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پارٹی قیادت کے حکم پر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں، وزرات خزانہ سے استعفے کے حوالے سے وزیر اعظم اور پارٹی قیادت کا ہر حکم سر آنکھوں پر رکھوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ملک بھر میں اس وقت عجیب پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہو رہا ہے حالانکہ اس میں کسی بھی قسم کی حقیقت نہیں ہے۔ اس وقت اسٹاک ایکسچینج کے صورت حال کچھ خراب ہے مگر2013ءکی نسبت کافی بہتر ہے، ملک میں گردشی قرضوں کا حجم 400ارب روپے ہے جبکہ ہم نے چا رسالوں میں 480ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کئے ہیں۔ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ پہلے دو ماہ میں دو ارب ساٹھ کرورڑ ڈالر تھا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دو ماہ میں 457ملین ڈالرز رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں غیرملکی سرمایہ کاری 179ملین ڈالرزتھی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالی خسار ہ بہتر ہوا جبکہ افراط زر پر قابوپایا ،  ملکی معیشت درست سمت پر رواں ہے ، فی الحال آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru