راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میرا کوئی بیان ذاتی نہیں پوری فوج کا موقف ہوتا ہے اس لیے وزیر داخلہ کے بیان پر انہیں بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا۔


راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے 15 سال میں ملکی سیکیورٹی کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں۔ اب کوئی نوگوایریا نہیں ہے، امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون رہا ہے اور ہونا بھی چاہیے، اس سلسلے میں ہماری امریکیوں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، امریکا یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مشترکہ آپریشن پاکستان میں نہیں ہوگا۔ بیرونی قوتیں جان لیں کہ سیکیورٹی سےمتعلق تمام پاکستانی اور ادارے ایک ہیں۔

:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru