نوازشریف کی درخواست ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا


اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے
سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف پیش کی گئی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی ہے۔نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہیدائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے دائر کئی گئی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے، اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواست گزار اپنی داد رسی کے لئے فورم کا استعمال کرچکا ہے اور موجودہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک نہیں کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔



:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru