اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی حیثیت ایسی ہے کہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت اس سے ملاقات کی کوششوں میںمصروف رہتے ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ملک کے سربراہ سے ملنے کے خواہشمند ہیں اور وہ
بھی اسلامی ملک ایران کے صدر حسن روحانی سے مگر حسن روحانی نے ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات سے صاف انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر میں ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے جہاں ڈونلڈٹرمپ نے ان سے ملاقات کی خواہش کی لیکن حسن روحانی نے انہیں ملنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 19ستمبر کو اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ایران پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ایران میں جمہوریت نہیں ہے بلکہ کرپٹ ڈکٹیٹرشپ نے جمہوریت کا بہروپ دھار رکھا ہے۔ایران کو موت اور تباہ کاری کا راستہ چھوڑنا ہو گا۔“ اس سے اگلے روز انہوں نے حسن روحانی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جو انہوں نے مسترد کر دی۔

No comments:
Post a Comment
Topper Guru