پاکستانیوں کیلئے سب سے خطرناک خبرآگئی


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس شیئرنگ پرکرم ایجنسی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے امریکی یرغمالی فیملی کی پاکستان منتقلی ناکام بناتے
ہوئے بازیاب کرالی تھی جو کینیڈا پہنچ چکی ہے لیکن اب امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاک فوج یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکام ہوجاتی تو امریکی نیوی کے سیلرز آپریشن کے لیے تیار تھے ۔ 
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سی آئی اے کا ایک ڈرون گزشتہ ماہ شمال مغربی پاکستان میں محوپرواز تھاکہ اس دوران کچھ غیرمعمولی چیز دیکھنے کو ملی ، ایک نوجوان خاتون اور بچے بھی عسکریت پسندوں کے کیمپ میں موجود تھے ، انٹیلی جنس تجزیئے کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ پانچ سال قبل اپنے خاوند سمیت افغانستان سے اغواءہونیوالی امریکی خاتون ہوسکتی ہے ۔ سینئر امریکی حکام کے مطابق مغویوں کی موجودگی کے اشارے ملنے کے بعد عسکری منصوبہ سازوں نے بازیابی کیلئے نیوی سیل ٹیم 6تشکیل دی جو کہ کمانڈوز کا ایک گروپ تھالیکن کچھ خدشات کی وجہ سے پھر آپریشن منسوخ کردیاگیا، ایک دن بعد سی آئی اے کو معلوم ہوا کہ دہشتگردوں نے ایک فیملی کو کیمپ سے باہرنکالا اور پاکستان کے قبائلی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے۔


یہ بھی پڑھئے ۔ ۔۔ کس بلڈ گروپ کے حامل لوگوں کا پیٹ زیادہ خراب ہوتا ہے اور پیٹ کے کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جانئے اور احتیاط کیجئے
رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ اس کے بعد پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستانی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر میسج دیا کہ آپ اس مسئلے کو حل کریں یا پھر امریکہ خود کرے گا، پیغام واضح تھا اور اگر پاکستان فیملی بازیاب کرانے میں ناکام رہتا تو مغوی فیملی کو بازیاب کرانے کے لیے امریکہ خود آپریشن کرتاجو کہ پاکستانی حکومت کیلئے ذلت کی ایک اور قسط ثابت ہوتی اور عسکری حکام کا یہ خیال بھی مزید پختہ ہوجاتاکہ پاکستانی حکومت حقانی نیٹ ورک سے وابستہ جنگجوﺅں کو محفوظ پناہ دیتی ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل 2011ءمیں اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی نیوی سیلرز پاکستان میں آپریشن کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے ۔ ۔ ۔۔ آپ کسی ملک کی امیگریشن لے سکیں گے یا نہیں اور کیا آپ بیرون ملک جاسکیں گے؟ یہ باتیں جاننا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھوں میں یہ لکیر تلاش کریں
دوسری طرف پاکستانی عسکری حکام کے مطابق انٹیلی جنس شیئرنگ پر انہوں نے فوری کارروائی کی اور گاڑی کی نشاندہی کے بعد فیملی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ اس جوڑے کو اکتوبر 2012ء میں اغواءکیا گیا تھا۔


:: Topper Guru ::


No comments:

Post a Comment

Topper Guru